کلاس فور کے تعلیم یافتہ پولیس ملازمین کو ترقی دینے کا فیصلہ

کلاس فور کے تعلیم یافتہ پولیس ملازمین کو ترقی دینے کا فیصلہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کا کلاس فور اہلکاروں کیلئے احسن اقدام سامنے آیا ہے، اب لاہور پولیس کا پڑھے لکھے کلاس فور اہلکاروں کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کلاس فور کیڈر میں فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کو جونئیر کلرک پر ترقی دی جائے گی، انٹرمیڈیٹ میں سیکنڈ ڈویژن رکھنے والے کلاس فور اہلکاروں کا کمپوٹر ٹیسٹ لیا گیا، ایس ایس پی محمد نوید کی سپرویژن میں میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، اس موقعہ پر ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک اور ایس ایس پی ڈسپلن عبادت نثار کی بھی شرکت کی، لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ پاس ہونے والے کلاس فور اہلکاروں کو بطور جونئیر کلرک ترقی دی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ بروقت اور میرٹ پر ترقی ہر اہکار کا بنیادی حق ہے۔

مزید :

علاقائی -