ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزم گرفتار

  ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزم گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) سی آئی اے پولیس کینٹ ڈویڑن کی کارروائی۔ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث کالا ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کینٹ ڈویڑن نے کاروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ حیدر عرف کالا اوراس کے ساتھی شہزاد، بابر اورعبدالخلیل کوگرفتار کر کے ملزمان سے2 لاکھ روپے نقدی،قیمتی موبائل فونزاور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

مزید :

علاقائی -