مانگا منڈی، ٹریفک حادثے میں ایک مزدور جاں بحق، 3زخمی ہوگئے
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)مانگا منڈی لوڈر ٹریکٹر ٹرالیوں کے تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق،3 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت محمد یعقوب کے نام سے ہوئی ہیں جوکہ سلطانکے کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندر رائیونڈ روڈ پر ریٹ سے بھرے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کا سامنے آنے والے انیٹوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ تصادم جس کے نتیجہ میں 35سالہ مزدو موقع پر جاں بحق ہو گیا تین مزدر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا پولیس نے ٹریکٹر ٹرالیوں کو اور لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔