قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے آئی جی جیل دفتر میں شکایت سیل قائم

قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے آئی جی جیل دفتر میں شکایت سیل قائم

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت صوبے بھر کے قیدیوں کو درپیش شکایات کے ازالے کے لئے آئی جی پولیس جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے اپنے دفتر میں باقاعدہ ایک شکایت سیل قائم کرتے ہوئے محکمہ جیل خانہ جات کی ریجنل دفاتر میں بھی اسی قسم کے شکایت سیل قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ شکایت سیل کے قیام کا مقصد جیلوں میں بند قیدیوں اور ان کے ورثاء کو درپیش شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے جبکہ آئی جی پولیس جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ ان شکایات کا ذاتی طور پر جائزہ لے کر انہیں ختم کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔

اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جیلوں میں بند قیدی اور ان کے ورثاء مذکورہ شکایات سیل پر سوشل میڈیایا کسی اور ذرائع کے ذریعے براہ راست اپنی شکایات بھجوا سکتے ہیں۔

، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریجنل دفاتر کے شکایات سیل میں اے آئی جی رینک کا افسر تعینات کیا گیا ہے جسے شکایات دور کرنے کے تمام اختیارات سونپے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -