مانگا منڈی، دکانداروں کا لاک ڈاؤن کے دوران پولیس پر من پسند لوگوں سے رشوت لینے کا الزام

  مانگا منڈی، دکانداروں کا لاک ڈاؤن کے دوران پولیس پر من پسند لوگوں سے رشوت ...

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)تھانہ مانگا منڈی پولیس نے دو دن لاک ڈوان کو کمائی کرنے کا ذریعہ بنا لیا۔دکانداروں کے مطابق پویس20 سے 30دکانداروں کو گرفتار کرکے لیجاتی ہے چند افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔ اور دوسرے دکانداروں کو تھانے میں من مرضی سے مقرر ریٹ تقریباًمبینہ طور پر دو ہزار روپے لیکر پانچ ہزار روپے تک نذرانہ وصول کرکے چھوڑ دیا جاتے ہیں۔

جس پر دکانداروں نے پولیس کے خلاف شدید مذمت کی ہے اورکہا کہ پولیس اہلکار خود ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور ہوٹلوں پر بیٹھ کر اکٹھے کھانا کھانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -