شور کوٹ:بد اخلاقی کے شکار یتیم لڑکے کو پولیس کی دھمکیاں، ملزم سے صلح کیلئے دباؤ

شور کوٹ:بد اخلاقی کے شکار یتیم لڑکے کو پولیس کی دھمکیاں، ملزم سے صلح کیلئے ...

  

شورکوٹ(نمائندہ خصوصی) شورکوٹ کے نواحی علاقہ محرم سیال میں ایک اوباش نوجوان نے یتیم لڑکے کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے الٹا مدعی کو ہی ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے کہ اگر ملزم پارٹی سے صلح نہ کی گئی تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے دوسری جانب تفتیشی آفیسر نے مدعی مقدمہ سے ہی رشوت بٹورنے بھی شروع کر دی ہے اور مختلف تفتیش کے نام پر خطیر رقم ہڑپ کی جا چکی ہے جبکہ ملزم پارٹی نے بھی مبینہ پولیس کی پشت بنائی پر پارٹی کو اسلحے کی نوک پر صلح کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا لیکن ملزم کا ڈی این اے جان بوجھ کر کئی دن تاخیر سے کیا گیا۔ مدعی مقدمہ سجاد حسین نے الزام لگایا کہ تھانہ وریام والاپولیس ہم سے بھاری رشوت لے چکی ہے۔

اور مزید پیسوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔علاوہ ازیں ہمیں اپنی جانوں کا بھی خطرہ ہے میری چیف جسٹس وزیراعلی,آئی جی پنجاب, پی او اور ڈی پی او سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلوایا جائے اور پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے اس حوالے سے تفتیشی آفیسر کاظم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں پولیس میرٹ پر تفتیش کر رہی ہے اور جو بھی قانونی کاروائی ہے وہ پوری کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -