ہربنس پورہ، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری 15لاکھ سے زائد نقدی زیورات، قیمتی اشیا سے محروم

ہربنس پورہ، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے عادل کے گھر سے6 لاکھ10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔جوہر ٹاون میں ڈاکووں نے اسلم کے گھر سے 2لاکھ35 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ نشتر کالونی میں ڈاکووں نے مقصود کے گھر گھس کر 2لاکھ 20ہزار کی نقدی لوٹ لیے۔ سول لائن کے علاقہ میں ڈاکووں نے جاوید کے گھر سے 2لاکھ90 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،فیصل ٹاون میں ڈاکووں نے جہانزیب کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔بادامی باغ میں ڈاکووں نے نعمان سے45ہزار کی نقدی اور دیگر سامان.لیاقت آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے رشید سے 30ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکووں نے سعید سے20ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ گرین ٹاون اور شالیمار سے گاڑیاں اور اچھرہ،اسلام پورہ اور سبزہ زار سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -