کورونا سے صحت یاب اور 50 پولیس اہلکاروں میں امدادی چیک تقسیم

کورونا سے صحت یاب اور 50 پولیس اہلکاروں میں امدادی چیک تقسیم

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید اور ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے 50 پولیس اہلکاروں میں کورونا کے چیکس تقسیم کر دیے۔ذوالفقار حمید نے ڈی ایس پی صوبے خان، انسپکٹر امیر حمزہ، ٹریفک وارادن مکرم شبیر سمیت متعدد اہلکاروں میں چیک تقسیم کئے۔ ذوالفقارحمیدکا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کورونا وباء میں بلاخوف و خطر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

لاہور پولیس کے 426 اہلکاروں و افسران نے کورونا وباء کو شکست دیکر دوبارہ فرائض سنبھال لئے۔لاہور پولیس کے صرف 22 اہلکار قرنطینہ ہیں اور فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 05 سپوت قربان ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس ہر قسم کے حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنایاہے۔ کورونا وباء کا خطرہ کم نہیں ہوا، ابھی احتیاط برتنا ہوگی۔اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار تمام اہلکاروں کو کورونا چیکس تقسیم کئے جارہے ہیں۔مجموعی طور پر 334 اہلکاروں کو کورونا چیکس تقسیم کئے جاچکے ہیں، اہلکاروں کی مالی مدد اور واجبات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنایا جارہا ہے، پولیس اہلکار کسی بھی قسم کی مدد، راہنمائی کیلئے فوری سی سی پی او آفس رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -