سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا، منافع خور عوام کو لوٹنے لگے

سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا، منافع خور عوام کو لوٹنے لگے

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)عید الاضحیٰ کی آ مد آمد ہے سرکاری نرخوں میں 7سبزیوں اور 7پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاوا ضح رہے کہ اس ما ہ کے دوران روزا نہ کی بنیا د پر پھلو ں اور سبزیو ں کی قیمتوں میں اضا فہ کیا جا نے لگا ہے اور دکا ندا ر مہنگا ئی کے نا م پر عوام کو دونو ں ہا تھو ں سے لو ٹنے میں مصروف ہیں اور انتظامیہ بھی سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہوگئی۔ پیاز 60، ٹماٹر 110، لہسن 280، ادرک 490 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے۔سبز مرچ 130، لیموں 120، آلو 90، بینگن 80، کھیرا 70 روپے، کریلے 60، میتھی 130، پھول گوبھی 100، شلجم 80 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے۔ پھلوں کی بات کی جائے تو کیلا درجی اول 170، درجہ سوم 80 روپے فی درجن میں فروخت ہونے لگا۔ سیب گاچہ 160، خوبانی 220، انگور 350 جبکہ آلو بخارا230 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔دوسری جانب مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھنے لگی۔سرکاری نرخوں میں برائلر 5 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔مرغی کے گوشت کی قیمت 244 سے بڑھ کر 249 روپے فی کلو ہو گئی۔ زندہ مرغی کی ہول سیل قیمت 164 جبکہ پرچون 172 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔اس حوالے سے شہریوں کاکہناہے کہ حکومت سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کرائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -