عید کے دنوں میں مزدور طبقات پریشانی کا شکار ہیں،بابر محمود

  عید کے دنوں میں مزدور طبقات پریشانی کا شکار ہیں،بابر محمود

  

لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ اور خدمت گروپ کے صدر بابر محمود اور پیٹرن انچیف محمد اعظم نے کہا ہے کہ عید کی تیاریوں کے حوالے سے غریب، مزدور، عام آدمی شدید پریشان اور مشکلات سے دوچار ہے۔ حکومت کی عدم توجہی اور مسائل نظر انداز کرنے سے ملک میں غربت اور مہنگائی کا جن بے قابو ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ بازاروں اور مارکیٹوں میں گاہک موجود نہیں ہے۔ ناقص ترین معاشی حالت سے تاجروں کے کاروبار بند اور ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کی طرف بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

حکومت ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے فی الفور حکمت عملی بنائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -