آصف زرداری کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کا تسلسل ہے،عقیلہ یوسف

آصف زرداری کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کا تسلسل ہے،عقیلہ یوسف

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی وومن ونگ پنجاب کی ڈپٹی فنانس سیکریٹری عقیلہ یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو جمہوریت کا تسلسل موجود ہے، وہ فقط مرد حر آصف علی زرداری کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ جیالوں اور جیالیوں کے لئے کیا یہ کم ہے کہ وہ بی بی شہید کے شوہر ہیں اور بی بی شہید انہیں مرد حر اور نیلسن منڈیلا آف پاکستان کہا کرتی تھیں۔آج 26جولائی کو صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اور صحتمند و طویل عمر کے لئے دعا کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -