نشتر، کریم بلاک قبرستان کمیٹی کے 14سالہ دور کا آڈٹ کرایاجائے: عظمت چوہدری

نشتر، کریم بلاک قبرستان کمیٹی کے 14سالہ دور کا آڈٹ کرایاجائے: عظمت چوہدری

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)کریم بلاک،نشتر بلاک قبرستان کمیٹی علامہ اقبال ٹاؤن کا اجلاس، صدارت صدر کمیٹی عظمت چودھری نے کی،ممبران قبرستان کمیٹی نے صدر کمیٹی عظمت چودھری کی طرف سے 2017ء سے جو2020ء تک کے اپنے دور کے حسابات کا آڈٹ کروانے پر اظہار تشکر کیا اور کمیٹی کی کارکردگی کوحوصلہ افزاء قرار دیا اور ساتھ ہی 2002 ء سے 2016ء تک کے حسابات کے آڈٹ کا مطالبہ بھی کیا،کمیٹی کے سینئر وائس چیئرمین عبد المجید منہاس،نائب صدر منصور نومی،ممبران سہیل بٹ (راڈو والے)،میاں اشفاق انجم،وسیم چو د ھر ی، میاں عرفان،میاں صفدر،میاں اکبر نمبر دار،وقار خان،معظم مفتی،ملک عابد حسین آرائیں، سیکرٹری اظہر حسین نے متفقہ طور پر قبرستان کمیٹی کے نام پر کی جانے والی سیاسی بیان بازی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ قبرستان کمیٹی غیر سیاسی ایک سماجی اور ویلفیئر کا اداراہ ہے جوسالہا سال سے خدمات انجام دے رہا ہے،موجودہ کمیٹی لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بنائی گئی جس نے علامہ اقبال ٹاؤن کی تاریخ میں پہلی دفعہ کریم بلاک قبرستان اور نشتر بلاک قبرستان سے 32کنال سے زائد زمین پر سے قبضہ ختم کرایا، دونوں قبرستان کی چار دیواری مکمل کرائی، سینکڑوں لائٹس لگوائیں، جناز گاہ کو خوبصورت بنایا،موجودہ کمیٹی کا قصور صرف یہ ہے کہ اس کے تمام ممبران ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر اخلاص کے ساتھ اقبال ٹاؤن کے رہائشیوں کی خدمت میں مصروف ہیں، ہمارابڑا قصور یہ بھی ہے کہ ہم نے قبرستان سے ناجائز تجاوزات اور قبروں کے نام پر لوٹ مار کا مکرو دھندہ ختم کرایا،علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشی تاریخ سے آگا ہ ہیں کہ نشتر اور کریم بلاک قبرستان میں جو لوٹ مار ہوتی رہی آج تک اس کا کوئی حساب دینے کے لیے تیار نہیں لیکن موجودہ کمیٹی کو اعزاز حاصل ہے کہ اس نے نشتر بلاک اور کریم بلاک قبرستان کو لاہور کا خوبصورت قبرستان بنا دیا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اقبال ٹاؤن کے رہائشیوں کے علاوہ کسی کو دفن کرنے کی اجازت نہیں ہے،پکی قبر کی پابندی لاہور ہائیکورٹ نے لگائی ہے،تاریخ ساز خدمات انجام دینے والی کمیٹی کو غیر آئینی کہنا زیادتی ہے،کمیٹی نے کہا کہ ہم نے شفاف انداز میں بڑی فرم سے آڈٹ کروایا اس کے ساتھ علامہ اقبال ٹاؤن کا کوئی بھی رہائشی خود آ کر قبرستان میں ہونے والے کاموں کا جائزہ لے سکتا ہے۔ آخر میں بزرگ ممبر عبد المجید منہاس نے دعا کے ساتھ اختتام کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -