سگیاں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی

  سگیاں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی

  

لاہور(پ ر)سگیاں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، بارشوں کے باعث گڑھوں میں پانی بھرنے سے سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی،ٹریفک کی روانی شدید متاثر۔ شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ۔ شہریوں کا کہناہے کہ پنجاب حکومت نے سگیاں پر لاہور کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگانے کیلئے انتظامات کئے لیکن سڑک پر جگہ جگہ گڑھوں کی تعمیر بھول گئی۔ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث مویشیوں کی خریدوفرخت کیلئے آنے والے شہری بھی شدید پریشان۔ رنگ روڈ سے راوی پل تک اور راوی پل سے دوساکو چوک تک مکمل سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -