چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی شبیر سیال کی سابق گورنر میاں اظہر کے ساتھ ملاقات

چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی شبیر سیال کی سابق گورنر میاں اظہر کے ساتھ ملاقات

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے نائب صدر و چیئرمین زکوٰۃ و عشر لاہور شبیر سیال نے سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر اور شبیر سیال نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ مافیا کے خلاف 23 سال جدوجہد کی اور 25 جولائی 2018 کو عام انتخابات میں عبرت ناک شکست دی۔

، پی ٹی آئی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اپوزیشن کے سیاسی بہروپیوں کو قوم اچھی طرح پہچان چکے ہیں،عمران خان نے قوم کو ملک پر مسلط کرپٹ بددیانت مافیا سے قوم کو نجات دلائی ہے۔رہنماؤں نے کہاکہ اپوزیشن کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے،ریجیکٹیڈ مافیا اپنے کرپشن کو بچانے کے لئے چو رمچائے شور کی ناکام پالیسی پر گامزن ہے، یہ جتنا مرضی جھوٹا پروپیگنڈہ کر لیں حکومت کاکچھ نہیں کرسکتے، عمران خان ایک بے خوف، ایماندار اور بہادر لیڈرہے۔رہنماؤں نے مزید کہاکہ ریجیکٹیڈمافیا اے پی سی کرکے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے،عوام ان کے کرپشن زدہ چہروں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی، مسترد شدہ نوسربازوں کا ٹولہ سیاسی سرکس لگانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، ریجیکٹیڈ مافیا نے ملک کو جس بے دردی سے لوٹا اور تباہ کیا ہے اس طرح کو ئی دشمن بھی نہیں کرسکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -