نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے کارکن آج ممتاز صحافی مجید نظامی کے مزار پر حاضری دینگے

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے کارکن آج ممتاز صحافی مجید نظامی کے مزار پر حاضری دینگے

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ آبروئے صحافت‘ رہبر پاکستان اور نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی کی چھٹی برسی کے موقع پرآج 9:00 بجے صبح قبرستان میانی صاحب میں مجید نظامی مرحوم کے مزار پر نظریہئ پاکستان ٹرسٹ و تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ اور تحریک تکمیل پاکستان کے عہدیداران و کارکنان حاضری دیں گے‘ ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔

۔ 10:00 بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان،لاہورمیں محفل قرآن خوانی منعقد ہو گی۔

،ختم ودعا 11:00 بجے ہو گی۔ مجید نظامی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 26اور27جولائی اتوار، سوموار کو گیارہ بجے صبح خصوصی آن لائن نشست منعقد کی جائیگی جس کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘ سابق صدراسلامی جمہوریہ پاکستان اور نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ کریں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -