بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو ڈپریشن میں مبتلا کر دیا،رانا انیس

  بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو ڈپریشن میں مبتلا کر دیا،رانا انیس

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے نائب صدر رانا محمد انیس نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ڈپریشن کا شکار کر دیا ہے جبکہ غربت بڑھنے کی وجہ سے خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے نائب صدر معروف سماجی خدمتگار رانا محمد انیس نے کہا کہ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیاہے۔

،غریب اور سفید پوش طبقہ آٹا، چینی، گھی،تیل، دودھ،دہی،گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پہلے ہی بہت پریشان ہے اور اب تندور والوں کی جانب سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کااعلان غریب لوگوں پر بجلی بن کر گرا ہے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے حکومت مہنگائی کنٹرول کرکے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے ورنہ جمہوریت خاک میں مل جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -