تنظیم پین کا11 ہزار سے زائد کورونا سے متاثرین خاندانوں میں راشن تقسیم

  تنظیم پین کا11 ہزار سے زائد کورونا سے متاثرین خاندانوں میں راشن تقسیم

  

لاہور(پ ر)مقامی سماجی تنظیم پروگریسو ایجوکیشن نیٹ ورک(پین) نے ملک میں جاری حالیہ کورونا وباء سے متاثرہ 11ہزار ایک سو ضرورت مند خاندانوں کو راشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے54 شہروں کے117 ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز‘نرسز‘پیرامیڈیکل سٹاف کو بھاری تعداد میں حفاظتی سامان فراہم کیا۔ترجمان پروگریسوایجوکیشن نیٹ ورک(پی ای این) نے کہاکہ پین نے 15 اضلاع کے 191 سکولز میں زیر تعلیم اپنے طلباء کے11ہزارایک سو خاندانوں میں اشیاء خوردونوش اورمختلف شہروں میں 117ہسپتالوں کے طبی عملے میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان فراہم کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں حالیہ لاک ڈاؤن کے دوران طبی عملے میں 29001 سوٹ‘4390 گان‘46203 سرجیکل ماسک‘8997 این۔95 ماسک‘83547 گلوز‘3170 گوگلز‘1161 حفاظتی شیلڈز‘1086 لٹرزہینڈ سینیٹائزراور1831 لٹرز صاف پینے کا پانی تقسیم کیا۔

ان مشکل حالات میں ہمارے 9رضا کار بھی بھی مریضوں کی زندگیاں بچانے کے فیلڈ میں سرگرم رہے۔انہوں نے کہاکہ پروگریسو ایجوکیشن نیٹ ورک کے قیام کا مقصد پاکستان میں تعلیم کے انقلاب کیلئے منتخب کردہ سرکاری اسکولوں کو اپنانے سے لے کر پسماندہ بچوں کیلئے جدید تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ضرورت مند افراد کی مدد کرکے ان کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے‘انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم نے ملک بھر کے   16 اضلاع میں 255 سرکاری سکولوں کو اپنایا  ہوا ہے جہاں ضرورت مندبچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی کی بھی ضروری امداد کی جاتی ہے‘انہوں نے کہاکہ پین ملک بھر میں موجود حالات کے دوران ضرورت منداور دیہاڑی دار طبقہ کی امداد کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -