مہنگائی نے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا،حارث عتیق

  مہنگائی نے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا،حارث عتیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ممبر ایگزیکٹو کمیٹی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حارث عتیق نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت بے چینی کی کیفیت ہے مہنگائی نے غریب کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ عید کے دنوں میں مائیں بچوں سمیت زہر کھا کر موت گلے لگارہی ہیں، غربت محرومی اور مایوسی کے بڑھتے ہوئے سائے ملک میں عدم استحکام کے اسباب پیدا کررہے ہیں۔ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خور و نوش کی قیمتیں نیچے لے کر آئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -