واہگہ ٹاؤن کے ہیلتھ سنٹر میں بچوں کو روٹا ویکسین پلانے کی مہم شروع

واہگہ ٹاؤن کے ہیلتھ سنٹر میں بچوں کو روٹا ویکسین پلانے کی مہم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنماچوہدری محمد قذافی نے واہگہ ٹاؤن کے ہیلتھ سنٹر میں بچے کو روٹا ویکسین پلانے کی مہم کا آ غاز کردیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ واہگہ ٹاؤن کے تمام بیسک ہیلتھ سنٹرز میں اس حوالے سے مہم زور وشور سے جاری ہے اور ہم نے اس بار اس مہم کے لئے خصوصی طور پر ورکرز کے گروپ تشکیل دیے ہیں جو کرونا وائرس کی حفاظتی تدابیر اختیار کر کے گھر گھر جاکر پاکستان کے مستقبل ان کی بچوں کو ویکسین پلائیں۔

اور قومی فریضہ کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کریں۔