18ویں ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے،اشرف بھٹی

18ویں ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے پارٹی کے سر براہ اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کوان کی سالگرہ کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی سیاست کی وجہ سے صوبوں کو صوبائی خود مختاری مل چکی ہے مگر کچھ قوتوں کو یہ صوبائی خود مختاری ہضم نہیں ہو رہی۔

اور وہ 18ویں ترمیم کے خاتمے کے لئے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ پر دباؤ ڈال رہے ہیں مگر ہم نے ملکر ایسے عناصرکا مقابلہ کرنا ہے اور ہم اس ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -