اٹارا فاؤنڈیشن اور ایس ایم سکولز کا آن لائن ٹیچرز ٹریننگ پروگرام

اٹارا فاؤنڈیشن اور ایس ایم سکولز کا آن لائن ٹیچرز ٹریننگ پروگرام

  

لاہور (پ ر)ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر جمیل نجم نے اٹارا فاؤنڈیشن اور ایس ایم گروپ آف سکولز کے زیراہتمام آن لائن ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب حلف برداری زیرسرپرستی شیخ ارشد اٹارا چیئرمین اٹارا ویلفیئر فاؤنڈیشن چیئرمین ایس ایم گروپ آف سکولز ہوئی جس میں خضر حیات گوندل، مزمل اقبال صدیقی مرکزی صدر پی ایس اے، رانا امجد علی ایڈووکیٹ ممتازٹرینر، شیخ مقبول حسین CEO، حافظ اشرف مہمانان خصوصی تھے۔ تقریب میں محمد زاہد علی ٹرینر، نوید چوہدری، محسن جاوید گھمن، حافظ اجمل ٹرینر، میڈم عصمت زہرا، میڈم صائمہ سبطین، میڈم بشانہ کوثر، میڈم فوزیہ، میڈم پروین کے علاوہ آن لائن ٹیچر ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے والے ٹیچرز نے شرکت کی۔

، پروفیسر جمیل نجم، مزمل اقبال صدیقی، شیخ ارشد اٹارا، رانا امجد علی ایڈووکیٹ، شیخ مقبول حسین، حافظ اشرف نے ٹیچرز میں شیلڈز تقسیم کیں، پروفیسر جمیل نجم، محسن جاوید گھمن، محمد زاہد علی، محمد نوید چوہدری، میڈم نگہت اور دیگر نے خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -