ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کے تعمیراتی منصوبے پر کام کا آغاز

ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کے تعمیراتی منصوبے پر کام کا آغاز

  

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کے تعمیراتی منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لئے نئے بجٹ میں دو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

یہ رقم کسی اور منصوبے پر خرچ نہیں کی جائے گی۔

منصوبے کو ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا نام دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کی زیر صدارت اپارٹمنٹس سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں چیف انجینئر حبیب الحق رنداھا‘چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زید ی‘چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود اورڈائریکٹر فنانس محمد اختر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ موضع ہلوکی میں واقع ایل ڈی اے سٹی میں ساڑھے آٹھ ہزار کنال اراضی پر 35ہزار رہائشی اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 800کنال اراضی پر چار ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -