مویشی منڈیوں میں جانوروں کی سجاوٹ کے سامان کی دکانیں لگ گئیں

مویشی منڈیوں میں جانوروں کی سجاوٹ کے سامان کی دکانیں لگ گئیں

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)عید قر با ں کے قریب آتے ہی مو یشی منڈیا ں خوبصورت جا نوروں سے سج گئی ہیں اس کے سا تھ ساتھ جا نوروں کی آرا ئش کا سا ما ن فروخت کرنے والوں نے سٹا لز بھی لگا لئے۔ واضح رہے کہ سٹی گو رنمنٹ کی جانب سے مین سگیا ں روڈراوی ٹا ؤن،مو یشی منڈی پائن ایو ینو، مانگا منڈی رائیونڈ،رنگ روڈ گجو متہ،این ایف سی بحریہ ٹاؤن،شاہ پرکانجراں،ایل ڈی اے سٹی،لکھو ڈیر منڈی، راؤنڈ حویلی مرکز،نشتر زون سبزی منڈی،پرا ئمس سو سا ئٹ ڈیفنس فیز 9 میں مویشی منڈیا ں قائم ہیں۔انتظامیہ کے مطابق بیوپا ریو ں کو سہو لیات فراہم کی گئی ہیں لیکن بیوپا ری سہولیات کے فقدان کی شکایت کر رہے ہیں۔خریداروں محمد امجد،شیخ عامر،حسن، میا ں عمر و دیگر کا کہنا ہے کہ جانور خرید نے آئے ہیں لیکن ریٹ نہیں بن رہا،حکو مت کو چا ہیے کہ دور منڈیا ں لگا نے کے بجا ئے شہرو ں کے قریب لگا ئے، بیوپاریوں نے کہا کہ شام ہوتے ہی بجلی غائب ہو جاتی ہے اوپر سے ہمیں چارہ بھی مہنگے داموں مل رہا ہے حکومت مسائل حل کرے،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -