پلاسٹر آف پیرس کی فیکٹر ی میں گیس چوری پکڑی گئی

پلاسٹر آف پیرس کی فیکٹر ی میں گیس چوری پکڑی گئی

  

لاہور(پ ر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ ٹاسک فورس برائے یو ایف جی کنٹرول ایچ او نے وان اڈھان،پتوکی ضلع قصور میں واقع پلاسٹر آف پیرس فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مارا اور گیس چوری میں ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، مینوفیکچرنگ یونٹ کے پلاسٹر میں براہ راست گیس کا استعمال کیا رہا تھا۔ چھاپے کے دوران پتہ چلا کہ 2 انچ قطر جی آئی پائپ کا بائی پاس 2 انچ قطر مین ایم ایس لائن پر نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے چوری شدہ گیس استعمال کی جارہی تھی۔ گیس کے دباؤ کو بڑھانے کے لئے بائی پاس لائن پر ایک ہیوی ڈیوٹی گیس کمپریسر بھی لگایا گیا تھا۔

ایف آئی آر درج کرنے کے لئے مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست بھی جمع کروادی گئی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -