حکمرانوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حق پرڈاکہ ڈالا،عظمیٰ بخاری

حکمرانوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حق پرڈاکہ ڈالا،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کو بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا چیلنج،بزدار صاحب آپ نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کا مضبوط نظام تباہ کردیا ہے۔شہبازشریف کا بلدیاتی نظام تباہ کرکے آپ نے پنجاب کے عوام سے بدلہ لیا،سپریم کورٹ کے حکم پر مسلم لیگ(ن) نے پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ متعارف کرایا اور الیکشن کرائے۔
کٹھ پتلی وزیراعظم اور وٹس ایپ وزیراعلیٰ نے اچانک منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حق پر ڈاکہ مار ا۔دو سال سے پنجاب کو لوکل گورنمنٹ سسٹم بے یارومدگار اور لاوارث پڑا ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہاکہ بزدار صاحب نے بلدیات کے فنڈز تونسہ اور میانوالی میں لگارہے ہیں۔سیوریج سسٹم اور سولنگ کی تعمیر کا پیسہ عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر پر خرچ ہو رہا ہے۔