پانچ روز میں 7سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے،شہریوں کو مشکلات

پانچ روز میں 7سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے،شہریوں کو مشکلات

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور کی سڑکیں گڑھوں میں بدل گئیں۔ شہر میں 5 روز میں 7 مختلف سڑکوں پر گڑھے پڑچکے ہیں۔ جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ پر ایک اور گڑھا پڑ گیا۔شادیوال چوک کے بعد اللہ ہو گول چکر پر 800 فٹ گہرا گڑھا سیوریج لائن ٹوٹنے سے پڑا۔گڑھوں کے باعث سڑک کو جزوی طور پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ واسا انتظامیہ شگاف تاحال مرمت نہ کرسکی۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز سے بات کی گئی تو ان نے کہا کہ سیوریج لائنیں 30 سال پرانی ہیں جو ٹوٹ رہی ہیں،تعمیر ومرمت کا کام جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -