بھارت کشمیر میں تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے،نواز پپو

بھارت کشمیر میں تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے،نواز پپو

  

لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر حاجی نواز پپو نے کہا ہے کہ لاکھوں کشمیری ستر سالوں سے ہندو سامراج کی وحشت اور ظلم کیخلاف اپنی دھرتی کے حصول اور آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ بھارت کشمیر میں تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے۔ مگر کشمیریوں کا جذبہ حریت اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو دبا یا مٹا نہیں سکا۔

کشمیری ہزاروں ماوں بہنوں جوانوں کی جانوں اور عصمتوں کے نذرانے پیش کرنے کے بعد بھی آج بھی بھارتی تسلط کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے اس سلوک پر خاموش تماشائی بننے کی بجائے کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -