حکومت روزانہ عوام کے لئے نیا بحران لاتی ہے،جواد احمد

  حکومت روزانہ عوام کے لئے نیا بحران لاتی ہے،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے پارٹی ورکرز سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر صبح عوام کے لئے نیا بحران لے کر آتی ہے اور اپوزیشن جماعتیں اس بحران پر اپنا ردعمل جاری کرتی ہیں جس کے بعد حکومتی ترجمان اپنا رولا ڈالنا شروع کردیتے ہیں اور اس شور کے درمیان عوام کے اصل مسائل گم ہوجاتے ہیں۔

جس کا نقصان عوام کو سہولیات کی عدم دستیابی کی صورت میں نکلتا ہے آج کل اسلام آباد کے ایوانوں میں عوام سے 400 ارب بجلی کے بلوں کی مد میں نکالنے کی تیاری شروع ہوچکی ہے،آٹا،گھی،چینی،پٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -