بھارت کے دہشتگرد عناصر سے پڑوسی ممالک کو شدید خطرہ ہے:اقوام متحدہ

بھارت کے دہشتگرد عناصر سے پڑوسی ممالک کو شدید خطرہ ہے:اقوام متحدہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی ہوتی ہے جبکہ بھارت میں موجود دہشت گرد عناصر سے پڑوسی ممالک کو خطرہ ہے۔اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک طا لبان پاکستان اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کی قیادت افغانستان میں رہ کر پا کستا ن میں دہشت گرد کاروائیاں کرواتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نور ولی محسود، قاری امجد اور تحریک طالبان پاکستان کے تر جمان محمد خراسانی پاکستان میں کئی دہشت گرد واقعات کی ذمہ داری قبول کر چکے، افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کیلئے خطرہ کا باعث بن سکتی ہے۔رپورٹ میں بھارت میں موجود دہشت گرد عناصر پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہندوستان میں موجود دہشتگرد عناصر سے پڑوسی ممالک کو خطرہ ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت پر دہشت گرد عناصر کیخلاف ایکشن لینے کیلئے عالمی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -