527غیر قانونی مویشی منڈیاں سیل،عوام عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں:اسد عمر

  527غیر قانونی مویشی منڈیاں سیل،عوام عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں:اسد ...

  

لاہور، اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ عوام عید پر تفریخی مقامات کا رْخ نہ کریں اور عید پر اجتماعات سے گریز کریں،نماز میں سماجی فاصلوں اور دی گئی ہدایات پر عمل سے وَبا پر قابوپایا جا سکتا ہے، ملک بھر میں 527 غیر قانونی مویشی منڈیوں کو سیل کر دیا گیا، ایس او پیز کے خلاف پنجاب میں مختلف مقامات پر 13 کاروائیاں کی گئیں,مختلف صوبوں میں مجموعی طور پر 21755 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسد عمر زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہو جس میں فورم کو عید الضحیٰ پر مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے عملدرآمد اور خاص کر خلاف ورزیوں کے بارے میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف صوبوں میں حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں،پورے پاکستان میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کو بند کیا گیا، جْرمانے کیے گئے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ فورم میں شاپنگ پلازہ، سبزی منڈیوں اور مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے خلاف ورزیوں کے مشاہدے پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر اسد عمر نے کہا وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہمیں یہ عید سادگی سے منانی چاہیے،مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا, علامیہ کے مطابق عید پر تفریخی مقامات کا رْخ نہ کریں اور عید پر اجتماعات سے گریز کریں،نماز میں سماجی فاصلوں اور دی گئی ہدایات پر عمل سے وَبا پر قابوپایا جا سکتا ہے، اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں 527 غیر قانونی مویشی منڈیوں کو سیل کر دیا گیا،پنجاب میں 2699 خیبر پختونخواہ میں 255 اور اسلام آباد میں تین منڈیاں شامل, ایس او پیز کے خلاف پنجاب میں مختلف مقامات پر 13 کاروائیاں کی گئیں,مختلف صوبوں میں مجموعی طور پر 21755 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔دریں اثنامیٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم 12 مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ سسٹم نافذ کر دیا ہے، مویشی منڈیوں میں بچوں اور بوڑھوں کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ دیگر افراد کو ایس او پیز کے تحت داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تمام افسران کی زیر نگرانی مانیٹرنگ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرنے میں مصروف ہیں، شکایات کے ازالے کے لئے منڈیوں میں کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں، مذکورہ کاؤنٹر پر تمام ذمہ دار افسران کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے، واضح رہے کہ شہر بھر میں مخصوص مویشی منڈیوں کے علاوہ دیگر مقامات پر جانور فروخت کرنے اور خریدنے پر مکمل پابندی ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

این سی او سی

مزید :

صفحہ اول -