کشمیر کے سفیر کا نعرہ لگانے والے کلبھوشن کے وکیل بن چکے:بلاول بھٹو

  کشمیر کے سفیر کا نعرہ لگانے والے کلبھوشن کے وکیل بن چکے:بلاول بھٹو

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 25 جولائی دوہزار اٹھارہ کو الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی، ملک میں کٹھ پتلی راج چل رہا ہے، عمران خان نے سب سے زیادہ این آر اوز دیئے۔ کشمیر کے سفیر کا نعرہ لگانے والے کلبھوشن کے وکیل بن چکے، آرڈیننس اسمبلی میں پیش کیا جائے۔ پا کستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو دو سال مکمل ہونے کے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کامزید کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہوں۔ اپوزیشن کیخلاف جھوٹی جے آئی ٹیزکا ہرفورم پرمقابلہ کریں گے۔ عید کے بعد اے پی سی پرکمیٹی کام کررہی ہے، اے پی سی کو شہباز شریف لیڈکریں گے،ایجنڈے پراتفاق رائے پیدا کریں گے۔ اٹھارویں ترامیم، این ایف سی پرکوئی آنچ آئی تونقصان حکومت کو ہوگا۔ یہ پارلیمان پریقین ہی نہیں رکھتے۔ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے ستعمال کیا جا رہا ہے، مطالبہ کرتے ہیں سیاسی جماعتوں کوسیاسی آزادی ملنی چاہیے، آج تک سیاسی جماعتوں کولیول پلائنگ فیلڈ نہیں دی گئی۔ عمران خان ہروعدے،موقف سے یوٹرن لے چکے ہیں۔ معیشت کا جنازہ نکل چکا، ہرپاکستانی کی زندگی خطرے میں ہے۔ سلیکشن کا بوجھ پاکستان کے عوام اٹھارہے ہیں۔ ہم کب تک سلیکٹڈ کوبرداشت کرتے رہیں گے،فیصلہ عوام کوکرنا پڑے گا۔ تحریک انصاف نے اپنے ایک منشورپرعمل نہیں کیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی بنی، نہ ہی وزیراعظم آج تک سائیکل پرپی ایم ہاؤس گئے بلکہ ہیلی کاپٹراستعمال کرتے ہیں۔ رائٹ ٹوا نفا رمیشن کا بھی وعدہ بھی ایفا نہیں ہوا۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے لائے جانیوالے آرڈیننس کو جمہوری طریقے سے چیلنج کر رہے ہیں، آرڈیننس کی پارلیمان اورکورٹ میں بھی مخا لفت کریں گے۔ حکومت کے پاس آرڈیننس سے متعلق کوئی جوازاورجواب نہیں۔ آئین کے تحت قومی اسمبلی سیشن کے دوران آرڈیننس نہیں لایا جاسکتا۔ اگرمشورہ کرتے توانہیں بتاتے شخصیت پرمرکوزقانون سازی نہیں کی جاسکتی، مگر موجودہ حکومت نے ایسا کیا جو غیرسیاسی کٹھ پتلی ہی کرسکتے ہیں۔ آرڈیننس غیر قانونی ہے، اگردال میں کچھ کالا نہیں تو اتنا سیکر ٹ رکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ عالمی عدالت انصاف کا مطلب یہ نہیں پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کی جائے۔ 90دن کے اندرکرپشن ختم ہونا تھی؟ عوام سے پوچھیں نئے پا کستان میں کتنی کرپشن ہورہی ہے؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق تاریخ میں سب سے زیادہ کرپشن ہورہی ہے۔ سلیکٹڈ عمران کوجانا پڑے گا، سلیکٹڈ نے پاکستان کی جمہور یت، معیشت کونقصان پہنچایا۔ جتنا نقصان اس الیکشن نے پہنچایا ماضی میں نہیں ہوا، سمجھ سے باہرہے کیوں عمران خان کیلئے یہ اسٹیپ لیا گیا۔ 90فیصد فارم 45آج تک غائب ہیں، کورونا وباء نہ ہوتی تو25جولائی کویوم سیاہ منانے کیلئے سڑکوں پرآتے۔قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اختر مینگل سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔زرداری ہاؤس میں ہوئی ملاقات کے موقع پر آغا حسن، میر حمل کلمتی، فرحت اللہ بابر، نیر بخاری اور مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے جمہوری جدوجہد جاری ہے۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -