جعلی بینک اکاؤنٹس کیس،نیب کا وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

  جعلی بینک اکاؤنٹس کیس،نیب کا وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکا ...

  

کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورونے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین نیب نے مراد علی شاہ کے خلاف جلد ریفرنس تیار کرنے کا حکم دیدیا۔ جس کے بعد نیب نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس کی تیاری شروع کر دی ہے۔ڈی جی نیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ عیدالاضحی کے فور ی بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے۔نیب ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ کے خلاف ریفرنس سندھ روشن کیس میں دائر کیا جائے گا۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ 4 جون کو نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے جہاں ان سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ اس دوران نیب کی تحقیقاتی کمیٹی نے وزیراعلی سندھ سے سوالات پوچھے۔

وزیراعلیٰ سندھ ریفرنس

مزید :

صفحہ اول -