پنجاب حکومت کاصفائی فیس کی وصولی کیلئے نیا نظام لانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کاصفائی فیس کی وصولی کیلئے نیا نظام لانے کا فیصلہ

  

لاہور (آن لائن) عیدالاضحی کے بعد صفائی فیس کی وصولی کے لئے پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں دی گئی دو تجاویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے ان تجاویز میں صفائی فیس کی وصولی بجلی کے بلوں میں شامل کی جائے یا پنجاب کے شہریوں پر گھروں کے رقبے کے تناسب سے فکس کر دی جائے پر غور جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بجلی کے بلوں میں شامل کر کے فیس کی وصولی پر رضا مند نظر آ رہی ہے جس پر عیدالاضحی کے بعد باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ بجلی کے صارفین سے ماہانہ بنیادوں پر کوڑا کرکٹ ان کے گھروں سے اٹھا کر گھر کے رقبے کے سائز کے حوالے سے فیس کا تعین کیا جائے گا۔

صفائی فیس

مزید :

صفحہ اول -