بلیدی میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام،دہشتگرد ہلاک

بلیدی میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام،دہشتگرد ہلاک

  

راولپنڈی (آئی این پی) ایف سی بلوچستان نے تربت کے قریب بلیدی میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ ہفتہ کوفوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان کا تربت کے قریب بلیدہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں ہتھیار، گرنیڈ،آلات مواصلات، دیسی ساختہ بارودی سرنگ برآمد ہوئی جبکہ دن کے وقت بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں معمول کے گشت کے دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار لائنس نائیک جاوید کریم شہید ہوگیا جبکہ تین جوان زخمی ہوگئے تھے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

منصوبہ ناکام

مزید :

صفحہ اول -