25جولائی عوام کا مینڈیٹ چوری ہونیوالے دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا:شہباز شریف

25جولائی عوام کا مینڈیٹ چوری ہونیوالے دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا:شہباز شریف

  

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 25جولائی کو تاریخ میں عوام کا مینڈیٹ چوری ہونے کے طور پر یاد رکھا جائیگا، ہفتے کے روز ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک انصاف حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25جولائی کو تاریخ میں عوام کا مینڈیٹ چوری ہونے کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ دوسال میں پاکستان میں کئے گئے حکمرانی کے تجربے سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے پیغام میں مزید کہا کہ گزشتہ دس سال میں ملکی معیشت کی اتنی بدتر حالت نہیں ہوئی تھی جتنی تحریک انصاف کے دو سالوں میں ہوگئی ہے۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -