امریکہ کابیرونی طلبہ کیلئے آن لائن کلاسز ختم کرنے کا اعلان

امریکہ کابیرونی طلبہ کیلئے آن لائن کلاسز ختم کرنے کا اعلان

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے آن لائن کلاسز کے متلاشی طلبہ کو سہولت نہ دینے کا اعلان کردیا جبکہ پہلے سے موجود افراد کو نکالنے اور وبا کی وجہ سے اس کی تیاری کرنیوالوں کیلئے سخت حکم جاری کیا جاچکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن کے معاملات پر سخت پالیسی اپنائی تھی اور کورونا وائرس کے بحران کے دوران غیرملکیوں کے مختلف قسم کے ویزے منسوخ کردیے تھے۔دوسری جانب ہارورڈ اور ایم آئی ٹی سمیت سرفہر ست جامعات، اساتذہ یونین اورکم ازکم 18 ریاستوں نے آن لائن پڑھنے کے خواہاں غیرملکی طلبہ کے ویزے کی پالیسی میں تبدیلی کوعدا لت میں چیلنج کردیا ہے۔قبل ازیں انتظامیہ نے 14 جولائی کو کورس تبدیل کردیا تھا اور فیصلے واپس لیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے ان اقدامات سے کووڈ-19 کی وبا کے باعث دوبارہ کھولنے کے لیے تذبذب کی شکار تعلیمی اداروں پر سخت دباؤ پڑا ہے۔تعلیمی ادارے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے مختلف طریقوں پر غور کررہے ہیں۔

امریکہ اعلان

مزید :

صفحہ اول -