اسلام آباد ہائیکورٹ کی حکومت کو خالی اسامیوں پر ججز تعیناتی کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ کی حکومت کو خالی اسامیوں پر ججز تعیناتی کی ہدایت

  

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتوں میں ججوں کی خالی نشستوں پر تعیناتیوں کے کیس میں حکومت کو رولز کو حتمی شکل دینے اور ججز کی تعیناتیوں کی ہدایت کی ہے۔ ہفتہ کو کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کی۔وزارت قانون کی ججوں کی تعیناتیوں سے متعلق نئے رْولز کی رپورٹ عدالت میں پیش ہوئے جس کے مطابق اسلام آباد میں ٹریبونلز اور خصوصی ججوں کی 16 نشستیں خالی ہیں۔عدالت نے حکومت کو رولز کو حتمی شکل دینے اور ججز کی تعیناتیوں کی ہدایت کی۔ تعیناتیوں کی رپورٹ طلب کر تے سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

جج تعینات

مزید :

صفحہ اول -