عید ا لاضحی کیلئے ریلوے کا 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

عید ا لاضحی کیلئے ریلوے کا 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان ریلوے نے عید قربان پردیسیوں کیلئے4 اسپیشل عید ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیا ہے،راولپنڈی سے ملتان کیلئے اسپیشل عید ٹرین کی 25 جولائی سے ایڈوانس بکنگ بھی شروع کر دی گئی جبکہ 27 جولائی سے31 جولائی تک 5دن تمام ریل کاروں کیساتھ ایک ایک اضافی کوچ لگائی جائیگی۔ راولپنڈی سے کراچی جانیوالی گرین لائن ایکسپریس کیلئے 27 جولائی سے30 جولائی تک روزا نہ ایک اکانومی کلاس کوچ لگائی جائیگی،3 اسپیشل عید ٹرینیں 27، 28 اور29 جولائی سے کراچی سے راولپنڈی،پشاور کیلئے چلیں گی، ڈو یژ نل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ کے مطابق اس بار ہمارا فوکس زیادہ اکانومی کلاس ہے،ہم ہر کوچ کی 60 فیصد سیٹوں کی بکنگ کر رہے ہیں۔ سوشل ڈسٹنس ایس او پی کے تحت 40 فیصدسیٹیں خالی رکھی جارہی ہیں، تیز گام،سرسید،پاکستان،عوام ایکسپریس میں بھی ایک ایک اکانومی کوچ اضافی لگائی جائیگی۔
خصوصی ٹرینیں

مزید :

صفحہ اول -