کورونا سے مزید 40افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے،1345نئے کیسز رپورٹ

  کورونا سے مزید 40افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے،1345نئے کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور، اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہفتے کے روز ملک بھرمیں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 1345 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ہلاکتوں کی تعدا د 5818 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 272862 تک جاپہنچی ہین بروز ہفتہ سندھ سے 798 کیسز اور 25 اموات، پنجاب سے 268 کیسز 8 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 149 کیسز اور 6 اموات، اسلام آباد55 کیسز، گلگت مزید 24 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان سے 28 کیسز اور آزاد کشمیر سے 23 کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے 268 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجا ب میں کورونا کے مریضوں کی کْل تعداد 91691 اور ہلاکتیں 2113 ہو چکی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 81241 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 55 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان سیکورونا کے مزید 24 کیسز ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جن کی تصدیق سرکا ر ی پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1942 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 47 ہے۔گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1548 ہے۔آزاد کشمیر سے بھی کورونا کے مزید 23 کیسز اور سامنے آئے ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2012 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔ا?زاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1409 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے باعث مزید 25 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2135 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 798 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 117598 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 104019 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں ہفتے کو کورونا کے 28 کیسز سامنے آئے اور کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔خیبرپختونخوا میں ہفتے کو کورونا وائرس کے باعث مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1176 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مزید 149 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 33220 تک جا پہنچی ہے۔اب تک صوبے میں 27017 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
کورونا

مزید :

صفحہ اول -