پاکستان کیساتھ تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں:امریکہ

پاکستان کیساتھ تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں:امریکہ

  

واشنگٹن (آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے2000 ء سے لیکر اب تک پاکستان کو ساڑھے 8 ٹریلین سے زائد امداد دیدی ہے اور یہ امریکی امداد قرضہ نہیں گرانٹ ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات 70 سال پرانے ہیں جو خوشحالی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان کیساتھ تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں۔ملکی و غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاامریکہ نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو اہمیت دی ہے، تعلیم و صحت میں امریکہ برسوں سے پاکستان کیساتھ ہے،امریکہ نے 2000ء سے اب تک پاکستان کو ساڑھے 8 ٹریلین سے زیادہ امداد دی جو قرضہ نہیں گرانٹ ہوتی ہے، ترجمان نے خطے میں قیام امن کی پاکستا نی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا افغانستان میں ترقی اور خوشحالی کیلئے میں پاکستان کا اہم کردار ہے،مسئلہ کشمیر کا حل صرف دو طرفہ بات چیت سے ممکن ہے،دونوں ممالک کو بات چیت کو آگے بڑھانا چاہیے، امریکہ تمام ممالک پر لوگوں کی بنیادی حقوق یقینی بنانے کیلئے زور دیتا ہے۔

امریکہ

مزید :

صفحہ اول -