چیئرمین اوگرا تقرری کیلئے امیدواروں کے انٹرویو کا عمل مکمل

  چیئرمین اوگرا تقرری کیلئے امیدواروں کے انٹرویو کا عمل مکمل

  

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین اوگرا کی تقرری کے لئے حکومت نے امیدواروں کے انٹرویو کا عمل مکمل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حیرت انگیز طور پر امیدواروں کی لسٹ میں ایسے بھی نام شامل ہیں جو اوگرا کے ساتھ بالواسطہ کاروبار کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ایسے کمپنیوں میں کام کرتے ہیں جنہیں اوگرا نے لائسنس دئیے ہوئے ہیں۔ واضح رہے چیئرمین اوگرا کا عہدہ اس وقت خالی ہے کیونکہ چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ خان 17جولائی کو ریٹائر ہوگئی ہیں۔ امیدواروں میں 26لوگوں کے نام شامل ہیں۔

چیئرمین اوگرا

مزید :

صفحہ اول -