حکومت نے سرکاری ملازمین پر میڈیا کوانٹرویوزدینے پر پابندی لگادی

  حکومت نے سرکاری ملازمین پر میڈیا کوانٹرویوزدینے پر پابندی لگادی

  

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے پرنٹ، الیکٹرانک وسوشل میڈیا پر انٹرویوز دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈویژن کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ سرکاری ملازمین مختلف معاملات پر الیکٹرانک پرنٹ و سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے حصہ لیتے ہیں تاہم یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ گورنمنٹ سروسز رولز 1964ء کے تحت کئی کیسز میں دیئے گئے بیانات میں قواعد وضوابط کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا یا پھر کہیں کیسز میں یکسر نظر انداز کیاجاتا ہے۔ گورنمنٹ سروس رولز 1964ء کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم سوائے سرکاری اجازت نامے کے کسی میڈیا پلیٹ فارم میں شرکت نہیں کرسکتا ہے۔

انٹرویوز پابندی

مزید :

صفحہ اول -