عیدالاضحی پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، حکومت کا اعلان

عیدالاضحی پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، حکومت کا اعلان

  

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے عید پر ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کو24گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر تینوں دن ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے وزارت پاور ڈویژن نے تمام پاورڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے تفصیلات طلب کرلیں۔وزارت پاورڈویژن ترجمان نے کہا کہ مام پاورڈسٹری بیوشن کمپنی بجلی کی طلب، رسد کا ڈیٹا فراہم کرے اورعید کے دوران صارفین کو 24 گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ترجمان کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ24 گھنٹے موجود رہے گا۔

حکومت کا اعلان

مزید :

صفحہ اول -