یکم ستمبر 2020سے ملک بھر میں یورو فائیو پٹرول فروخت کرنے کا فیصلہ

  یکم ستمبر 2020سے ملک بھر میں یورو فائیو پٹرول فروخت کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (این این آئی)ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے تبدیلی سرکار کا بڑا اقدام،یکم ستمبر 2020 سے ملک بھر میں عالمی معیار کا یورو فائیو پٹرول فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزارت توانائی کے مطابق یکم جنوری 2021 سے ملک میں یورو فائیو معیار کا ہائی اسپیڈ ڈیزل فروخت جائے گا، پٹرولیم ڈویژن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنرہوں کو احکامات جاری کر دیئے،پاکستان میں اس وقت یورو ٹو معیارکا پٹرول اور ڈیزل فروخت کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث فوری طور پر کم سلفر والی پٹرولیم مصنوعات متعارف کروانے کافیصلہ کیا گیا، ملک میں یورو فائیو معیار کے ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت سے ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے، پاکستان کی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی سالانہ ضروریات 74 لاکھ ٹن ہیں، ملک کی ڈیزل کی 65 فیصد ضروریات مقامی طور پر جبکہ 35 فیصد درآمد سے پوری کی جاتی ہیں،ملک کی پٹرول ضروریات کا تخمینہ 76 لاکھ ٹن سالانہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کی پٹرول ضروریات کا 70 فیصد درآمد سے پورا کیا جاتا ہے جبکہ مقامی طور پر 30 فیصد ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے، یورو فائیو پٹرول اور ڈیزل کو چیک کرنے کیلئے ہائیڈرو کاربن ڈیویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کی استعداد کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنایا گیا ہے، پی ایس او اس سال ستمبر سے کویت پٹرولیم کمپنی سے یورو فائیو ڈیزل کی درآمد کا ارادہ رکھتا ہے۔

یورو فائیو

مزید :

صفحہ اول -