بین الاقوامی جمناسٹک ورکشاپ اینڈ سیمینار شروع

  بین الاقوامی جمناسٹک ورکشاپ اینڈ سیمینار شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن جمناسٹک ورکشاپ اینڈ سیمینار شروع ہوگیا ہے، پاکستان جمناسٹک فیڈریشن (پی جی ایف) کے سکریٹری جنرل پرویز احمد نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ دو سیشنز پر مشتمل ہوگا اور سیمینار میں ملک بھر سے اڑھائی سو سے زائد کھلاڑی، کوچز، ججز اور ٹیکنکل آفیشلز شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔
کو پاکستان سمیت برطانیہ، کوریا، آسٹریلیا اور پرتگال سے عالمی اور بین الاقوامی کوالیفائیڈ سنیئر تجربہ کار لیکچرارز اور ٹیکنکل آفیشلز لیکچرز اور جمناسٹک کے متعلق نئے نئے قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں، ان میں عالمی کوالیفائیڈ جمناسٹک ججز ٹرینر و ایشین ایم اے جی ٹیکنیکل اینڈ ججز کمیٹی کے صدر اولمپین ڈاکٹر ہان یون سو، عرب جمناسٹکس فیڈریشن کے صدر و ڈولفن جمناسٹکس کلب کے سی ای او نیدل الیوسف، رکارڈف یونیورسٹی کے چیئرمین و آئی او سی کے کوالیفائیڈ بایو مکینک ماہر پروفیسر ڈاکٹر جیراتھ ارون اور سنلائیو سپورٹس گروپ کے صدر لیوکاس گلنانزو شامل ہیں۔