ہاکی ٹیم مستقبل میں عمدہ پرفارمنس کامظاہرہ کریگی،اظفر یعقوب

ہاکی ٹیم مستقبل میں عمدہ پرفارمنس کامظاہرہ کریگی،اظفر یعقوب

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اظفر یعقوب نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم مستقبل میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اور شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی لاک ڈاؤن کے دوران کھلاڑیوں نے گھروں میں رہ کر بھرپور پریکٹس کی اور اپنی فٹنس پر مکمل توجہ دی اور اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قابل تعریف کردار ادا کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہاکی کے کھیل میں بہت ٹیلنٹ ہے اور امید ہے کہ ہم ماضی میں جس طرح پوری دنیا میں مقبول ٹیم تھے محنت سے ایک مرتبہ دوبارہ وہ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے امید ہے کہ ملک میں جلد ہی کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز کردیا جائے گا اور پاکستان کی ہاکی ٹیم میدان میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر ے گی اور شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ملک کیلئے عمدہ کھیلوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -