سلیم ملک آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کا جواب آئندہ ہفتے جمع کرائینگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق قومی ٹیسٹ کپتان سلیم ملک نے آئی سی سی کی جانب سے ارسال کردہ ٹرانسکرپٹ کا تفصیلی جواب تیار کرلیا۔جو آئندہ ہفتے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ میں جمع کرادیا جائے گا۔سلیم ملک کا موقف ہے کہ ان کیخلاف اسٹنگ آپریشن کرنے والا اخبار جھوٹ کی بنیاد پر بند ہو چکا لہٰذا اب یہ معاملہ ختم ہو جانا چاہئے کیونکہ عدالتوں سے کلیئر ہونے کے باوجود وہ پی سی بی اور آئی سی سی سے تعاون کر رہے ہیں اور جواب میں ان کی جانب سے بھی بہتر رویہ اختیار کرنے کی توقع ہے۔
۔ذرائع کے مطابق سلیم ملک نے ٹرانسکرپٹ کا جواب دیتے ہوئے ماضی میں انگلینڈ میں ہونے والی کچھ افراد سے ملاقاتوں کے متعلق بھی تفصیل سے وضاحت کی ہے۔