چیس کھلاڑیوں کے آن لائن ٹرائلز آج منعقد ہوں گے

چیس کھلاڑیوں کے آن لائن ٹرائلز آج منعقد ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین انڈر-20 خواتین چیس کھلاڑیوں کے آن لائن تربیتی کیمپ میں شرکت کے لئے ایک روزہ آن لائن ٹرائلز آج ہونگے۔ گذشتہ روز پاکستان چیس فیڈریشن کے ترجمان و نائب صدر امین ملک نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ایشیائی سطح سے مختلف انڈر۔20 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ 20 اگست سے شروع ہوگا جس میں شرکت کے لئے پاکستان چیس فیڈریشن نے خواتین کھلاڑیوں کے آن لائن ٹرائلز لینے کی منصوبہ بندی بنا رکھی ہے۔
اور یہ ٹرائلز 26 جولائی کو آن لائن منعقد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والی ایک خاتون کھلاڑی کا نام آن لائن ایشین چیس تربیتی کیمپ کے لئے بھیجا جائے گا، ٹرائلز میں 27 جولائی 2000ء سے قبل پیدا ہونے والی کھلاڑی حصہ لینے کی مجاز ہونگی۔