عثمان ڈار نے سوشل میڈیا پر احسن اقبال کی گمشدگی کا اشتہار جاری کر دیا

  عثمان ڈار نے سوشل میڈیا پر احسن اقبال کی گمشدگی کا اشتہار جاری کر دیا

  

لاہور(این این آئی)وزیراعظم کے معاو ن خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی گمشدگی کا اشتہار جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے احسن اقبال کے حلقے نارروال میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے کنونشن کا انعقاد کیا جس میں لیگی رہنما کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔احسن اقبال کنونشن میں شریک نہ ہوئے جس پرمعاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر احسن اقبال کا اشتہار برائے گمشدگی جاری کر دی۔اپنے ٹویٹ میں عثمان ڈار نے لکھا نارووال کی مشہور سیاسی شخصیت المعروف ارسطو اپنے حلقے سے غائب ہیں، کہا کرتے تھے کہاں ہے ٹائیگر فورس؟ کہاں ہیں نوجوان؟، اب وہ آکر دیکھ لیں کہ ان کے ہوم گراؤنڈمیں ٹائیگر فورس کا سب سے بڑا کنونشن ہورہا ہے۔

گمشدگی اشتہار

مزید :

صفحہ اول -