بھارت نے ہیمر میزائل کی خریداری کیلئے فرانس کو رضا مند کرلیا

  بھارت نے ہیمر میزائل کی خریداری کیلئے فرانس کو رضا مند کرلیا

  

نئی دہلی(آن لائن) بھارت کا جنگی جنون جاری، بھارت فرانس سے رافیل طیاروں کے بعد ہیمر میزائل کی خریداری کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فرانس رافیل طیاروں کے لئے فضاء سے زمین پر مار کرنے والے ہیمر میزائل بھارت کو فراہم کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔ بھارتی فوج ایمرجنسی پاور کے تحت یہ معاہدہ کر رہی ہے۔ بھارتی فضائیہ نے طیاروں کی خبر سے متعلق تردید یا تصدیق سے گریز کیا ہے۔ فرانس سے 5 رافیل طیاروں کی کھیپ 29 جولائی کو بھارت پہنچ رہی ہے۔

بھارت

مزید :

صفحہ اول -